• news

بغداد کے معروف چوک میں خودکش کار بم دھماکہ‘ 6 افراد ہلاک‘ 20 زخمی

بغداد (اے ایف پی) عراقی دارالحکومت بغداد کے معروف چوک پر خودکش کار بم دھماکے میں 6 افراد ہلاک اور 20 زخمی ہو گئے۔ سکیورٹی حکام نے بتایا خادمیہ کے قریب عدن سکوائر میں بمبار نے خود کو اڑا لیا۔ کسی گروپ نے فوری طور پر ذمہ داری قبول نہیں کی۔ ذرائع کے مطابق خدشہ ہے اس حملے میں جنگجو گروپ داعش ملوث ہو سکتا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن