• news

یونین کونسل نمبر 157 مغلپورہ سے اکرام اللہ خان کاکڑ اور شیخ آصف رفیق کو مسلم لیگ (ن) کا ٹکٹ دیا جائے: شیخ محمد عمران

لاہور (پ ر) مسلم لیگ (ن) کونسل نمبر 157 گنج مغلپورہ کا اجلاس زیرصدارت سیکرٹری جنرل شیخ محمد عمران منعقد ہوا جس میں اکرام اللہ خان کاکڑ، شیخ آصف رفیق، محمد خالد رانا، عاصم پیرزادہ، رانا محمد سہیل، محمد سلمان اور دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس میں تمام ارکان نے متفقہ طور پر مطالبہ کیا کہ اکرام اللہ خان کاکڑ کو چیئرمین اور شیخ آصف رفیق کو وائس چیئرمین اور ان کے پینل کے دیگر کونسلروں کو مسلم لیگ (ن) کا ٹکٹ دیا جائے۔

ای پیپر-دی نیشن