• news

قوم کو پاک چین دوستی پر فخر ہے : قومی امن کمیٹی

لاہور( خبر نگار) قومی امن کمیٹی برائے بین المذاہب ہم آہنگی نے پاکستان کی شنگھائی تعاون تنظیم میں شمولیت کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ قوم کو پاکستان چین دوستی پر فخر ہے ۔ چین پاکستان کا مخلص دوست اور دکھ سکھ کا ساتھی ہے ۔ اجلاس سے خطاب میں مرکزی سینئر وائس چیئرمین قمر الزماں بابر ، چودھری لئیق احمد ، آغا شوکت ، ارشاد عالم شاد، امجد عبید ، مکرم شاہ نقوی ، چودھری سلیم نے کہا کہ بھارت پاکستان کی ترقی میں روڑے اٹکانے کی بے سود کوششیں کر رہا ہے ۔ اجلاس میں خالد محمود ، اعجاز احمد ، وقار احمد ، امیر علی زیدی ، سید مبین شاہ ، نور حسین ، منظور حسین اور دیگر نے شرکت کی ۔

ای پیپر-دی نیشن