• news

بھارت میں اقلیتیں محفوظ نہیں: ہیومن رائٹس موومنٹ

لاہور (خبرنگار) ہیومن رائٹس موومنٹ کے مرکزی صدر محمد ناصر اقبال خان سیکرٹری جنرل محمد رضا ایڈووکیٹ، سینئر ناب صدور فاروق چوہان نے کہا کہ گولی اور گالی مودی سرکار کا ٹریڈ مارک ہے۔ بھارت نے کشمیریوں کو دبانے کیلئے اب تک کئی کالے قانون بنائے۔ شدت پسند نریندر مودی بیگناہ کشمیریوں کے خون سے ہولی کھیلنا بند کردے۔ بھارت دنیا کی سب سے بڑی انتہا پسند اور متعصب ریاست ہے جہاں مسلمانوں سمیت کوئی اقلیت محفوظ نہیں۔

ای پیپر-دی نیشن