• news

لاہور پریس کلب میں عید کے موقع پر ڈیزائنر فریحہ فراز کے تعاون سے کپڑوں چوڑیوں اور کھلونوں کے سٹال لگائے گئے

لاہور (پ ر) لاہور پریس کلب کی گورننگ باڈی نے معزز ممبران اور ان کے اہل خانہ کے لئے عید کے پرمسرت موقع پر معروف ڈریس ڈیزائنر فریحہ فرازکی بوتیک سٹچ اینڈ ڈیزائن بائے فریحہ فراز کے تعاون سے لاہور پریس کلب میں کپڑوں، چوڑیوں اور کھلونوں کے سٹال لگائے گئے۔ سٹالز پر سجائی گئی اشیاء مارکیٹ سے انتہائی کم اور مناسب ریٹس پر فروخت کی گئیں۔ اس موقع پر خواتین کے ہاتھوں پر مہندی کے خوبصورت ڈیزائن فری لگائے گئے۔ صدر ارشد انصاری نے شاندار سٹالز کی کامیابی پر فرزانہ چوہدری کوخراج تحسین پیش کیا ۔

ای پیپر-دی نیشن