• news

نوازشریف زرداری کو بچانے کیلئے نیب نے سپریم کورٹ میں نامکمل رپورٹ جمع کرائی

اسلام آباد (ٹیرنس جے سیگامونی/ دی نیشن رپورٹ) بظاہر وزیراعظم نواز شریف اور سابق صدر آصف علی زرداری کو بچانے کیلئے نیب نے ان کیخلاف سپریم کورٹ میں اپنی ترمیمی رپورٹ میں نامکمل معلومات دی ہیں۔ نیب نے عدالتی احکامات پر جو ترمیمی فہرست پیش کی ہے اس میں 3 اضافی خانے بنائے گئے ہیں۔ وہ اس طرح سے ہیں شکایت موصول ہونے کی تاریخ، شکایت کی تصدیق اور تاریخ تکمیل۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ نواز شریف اور آصف زرداری کے حوالے سے خانے پوری طرح پر نہیں کئے گئے۔ نیب کے ترجمان نے دی نیشن کو بتایا کہ وہ متعلقہ اہلکاروں سے بات کرنے کے بعد اس کا جواب دینگے۔ نیب کے نئے چیئرمین قمر الزمان نے عہدہ سنبھالنے کے بعد علاقائی دفاتر کا دورہ کیا جہاں 1130 کیسز زیر التوا تھے۔ انہوں نے فوری طور پر 10 ماہ میں تفتیش مکمل کرنے کی ہدایت کی تھی۔

ای پیپر-دی نیشن