گوجرانوالہ : سنگدل باپ نے عید کے کپڑے مانگنے پر بیٹی‘ بیٹے کو چلتی گاڑیوں کے سامنے پھینک دیا‘ دونوں زخمی
گوجرانوالہ+ لاہور (نمائندہ خصوصی) عید کیلئے کپڑنے مانگنے پر سنگدل باپ نے کمسن بیٹی بیٹے کو سڑک پر چلتی گاڑیوں کے سامنے پھینک دیا، کار اور موٹرسائیکل کی زد میں آکر زخمی ہونے والے بچوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ کوٹلی پیر احمد شاہ کا رہائشی ناصر حسین جو نشہ کا عادی ہے کا اپنی بیوی نسیم بی بی کے ساتھ عید کے سلسلہ میں بچوں کے کپڑے خریدنے کیلئے خرچہ مانگنے پر جھگڑا ہوا جس پر طیش میں آکر ناصر اپنے 8 سالہ بیٹے آصف اور 7 سالہ بیٹی کبریٰ کو سڑک پر لے گیا اور دونوں بچوں کو سڑک پر چلتی گاڑیوں کے سامنے پھینک دیا جس کے نتیجے میں آصف موٹرسائیکل اور کبریٰ کار کی زد میں آکر شدید زخمی ہو گئے۔ ریسکیو ٹیموں نے زخمی بچوں کو ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کردیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے واقعہ کے بعد بچوں کا باپ ناصر موقع سے فرار ہو گیا۔ علاوہ ازیں وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے گوجرانوالہ میں گاڑی کے آگے پھینکنے کے باعث زخمی ہونے والے دو بچوں کو علاج معالجے کی بہترین طبی سہولتیں فراہم کرنے کا حکم دیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے انتظامیہ کو ہدایت کی کہ زخمی بچوں کی ہسپتال میں مکمل دیکھ بھال کی جائے۔
گوجرانوالہ/ بچے زخمی