• news

نواز شریف انتقام کا نشانہ بنا رہے ہیں، تنگ کرنے کیلئے کیس بنائے گئے: مشرف

اسلام آباد (نامہ نگار) سابق صدر پرویز مشرف نے کہا ہے نواز شریف مجھے انتقام کا نشانہ بنا رہے ہیں۔ مجھے تنگ کرنے کیلئے بے نظیر بھٹو قتل، لال مسجد اور ججز نظر بندی کیس بنائے گئے۔ نجی ٹی وی کو انٹرویو میں انہوں نے کہا بے نظیر بھٹو قتل جیسے مقدمات کی تحقیقات نہیں ہوتیں، مرتضیٰ بھٹو بے نظیر کے دور اقتدار میں قتل ہوئے لیکن تحقیقات نہ ہوئیں۔ انہوں نے کہا عزیر بلوچ ہی اب بتائیں گے بے نظیر بھٹو کا قتل کس نے کرایا تھا۔ سابق صدر کا کہنا تھا آرمی چیف جنرل راحیل شریف اپنا کام ٹھیک کر رہے ہیں۔ ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا این آر او کا اجرا غلط فیصلہ تھا اور مجھے اس پر افسوس ہے۔ سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری کے خلاف ریفرنس بھیجنا بھی غلط تھا۔

ای پیپر-دی نیشن