• news

تحریک انصاف پارٹی فنڈز خورد بر د کیس کی سماعت 17 اگست تک ملتوی

اسلام آباد (آن لائن) الیکشن کمشن آف پاکستان میں تحریک انصاف کے پارٹی فنڈز خور د بر د کیس کی سماعت چیف الیکشن کمشنر سردار رضا خان اور درخواست گزار اکبر ایس بابر کی عدم موجودگی کے باعث بغیر کارروائی کے 17 اگست تک ملتوی ہو گئی ۔ تفصیلات کے مطابق پیر کے روز الیکشن کمشن میں تحریک انصاف کے پا ر ٹی فنڈز میں خورد برد کے حوالے سے کیس کی سماعت بھی جو بغیر کارروائی کے 17 اگست تک ملتوی کر دی گئی، کیس کی سماعت چیف الیکشن کمشنر سردار رضا خان کی ذاتی مصروفیت کے باعث رخصتی اور درخواست گزار اکبر ایس بابر کے وکیل کی عدم حاضری کے باعث ملتوی کی گئی کیس کی آئندہ سماعت 17 اگست کو ہوگی۔

ای پیپر-دی نیشن