• news

عمران خان کا این اے 122اور 154 میں الیکشن ٹربیونلزکے تاخیر ی حر بو ں پر احتجاج کا فیصلہ

اسلام آباد (آن لائن) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 122اور این اے 154 میں الیکشن ٹربیونلز کی کارروائیوں میں تاخیراورغیر ضروری وقفے پر چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) سردار رضا سے ملاقات کے دوران احتجاج کا فیصلہ کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق عمران خان نے الیکشن ٹربیونلز کے تاخیری حربوں پر سخت تشویش اور تحفظات کا اظہار کیا ہے اور اس حوالے سے جلد ہی چیف الیکشن کمشن جسٹس (ر) سردار رضا سے ملاقات کا عندیہ دیا ہے۔ ترجمان تحریک انصاف کے مطابق عمران خان آئندہ دو سے تین روز تک سردار رضا سے ملاقات کریں گے۔ ملاقات کے دوران تحریک انصاف کی جانب سے احتجاج کرتے ہوئے کہا جائے گا الیکشن ٹربیونلز میں این اے 122 اور 154 کے حوالے سے صرف ایک روز کی کارروائی باقی ٹھیکہ ٹربیونلز کے جج صاحبان کی جانب سے کیس کی کارروائی تین ہفتے تک ملتوی کر دی گئی ہے جو سمجھ سے بالاتر ہے، جس پر تحریک انصاف کو شدید تحفظات ہیں ۔چیئرمین تحریک انصاف عمران خان چیف الیکشن کمشن سردار رضا سے گزارش کریں گے کہ وہ معاملے کا فوراً نوٹس لیں۔

ای پیپر-دی نیشن