• news

6افسروں کے تبادلے، خالد اویس رانجھا پوسٹ ماسٹر جنرل کوئٹہ، محمد یوسف سیکشن افسر محکمہ سروسز تعینات

لاہور (سپیشل رپورٹر) حکومت پنجاب نے 6 افسروں کے تبادلوںکے احکامات جاری کر دئیے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق چار سال سے ڈیپوٹیشن پر تعینات خالد اویس رانجھا ایڈیشنل سیکرٹری انرجی ڈیپارٹمنٹ کو تبدیل کرکے ان کی خدمات وفاقی حکومت کے سپرد کر دی گئیں انہیں گریڈ 20 میں ترقی کے بعد پوسٹ ماسٹر جنرل کوئٹہ لگایا گیا ہے۔ محمد یوسف سیکشن آفیسر محکمہ زراعت کو تبدیل سیکشن آفیسر اسٹیبلشمنٹ تھری محکمہ سروسز، محمد نعیم ڈپٹی ڈائریکٹر پنجاب ریسویس مینجمنٹ پروگرام کی خدمات پی ایم آئی یو کے سپرد کر دی گئیں۔ شمائلہ منظور تقرری کی منتظر تھیں کی خدمات پی آر ایم پی کے سپرد کر دی گئی ہیں ۔ نواز خالد سینئر اکائونٹس آفیسر پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کو تبدیل کرکے ڈپٹی سیکرٹری محکمہ خزانہ ، امان انور قدوائی ڈپٹی سیکرٹری آئی اینڈ سی کو تبدیل کرکے سینئر اکائونٹ آفیسر پی ڈی ایم اے لگایا گیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن