فاٹا: چار غیر مسلموں کو قبائلی مشر کا درجہ دینے پر اقلیتی برادری کا خیرمقدم، تفریق کی فضا ختم ہو گئی: ولسن
لندن (بی بی سی) قبائلی علاقوں میں عرصہ دراز سے مقیم اقلیتی برادریوں نے حکومت کی جانب سے ان کو قبائلی مَلک کا درجہ دینے کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ فاٹا میں دوسرے مذاہب سے تعلق رکھنے والے افراد کو ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ قومی دھارے میں شامل کیا گیا ہے جس سے تفریق کی فضا ختم ہوگئی ہے۔