ارشد انصاری کا ’’بھٹو کی پھانسی اور بے نظیر کا قتل‘‘ لکھنے پر ادیب جاودانی کو خراج تحسین
لاہور (پ ر) پریس کلب لاہور کے صدر ارشد انصاری نے کہا ہے کہ ادیب جاودانی نے ’’بھٹو کی پھانسی اور بے نظیر کا قتل‘‘ کے حوالے سے جو کتاب لکھی ہے یہ ان کی بے حد تحقیق پر مبنی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کتاب کو اس مقدمے کا حصہ بنایا جائے جس کے ذریعے سپریم کورٹ اس کا سرے سے جائزہ لے رہی ہے۔ یہ کتاب صحیح فیصلہ کرنے میں معاون ثابت ہو گی۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار مصنف سے کتاب وصول کرتے وقت کیا۔