قرآن وسنت کے نظام کے نفاذ تک ہماری جدوجہد جاری رہے گی: ذکر اللہ
لاہور (خصوصی نامہ نگار)قائم مقام امیرجماعت اسلامی لاہور ذکراللہ مجاہد نے کہا ہے کہ قرآن وسنت کے نظام کے نفاذ تک ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز جماعت اسلامی زون155کے شب تربیت پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے بزرگوں نے بے پناہ قربانیاں دے کر یہ ملک ایک کلمہ کی بنیاد پر حاصل کیا لیکن بدقسمتی سے 68سال گذرنے کے باوجود اس کلمہ کا نفاذ نہ ہو سکا ۔جماعت اسلامی پاکستان اسی کلمہ کے نظام کے نفاذ کے لیے جدوجہد کررہی ہے۔