بوسٹن پولیس کے اعلیٰ افسر کا مسلمان بیٹا داعش سے تعلق کے شبے میں گرفتار
بوسٹن (نیوز ڈیسک) امریکی تفتیشی ادارے ایف بی آئی نے بوسٹن پولیس کے اعلیٰ افسر کے بیٹے کو داعش سے تعلق کے شبے میں گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔ واضح رہے کہ بوسٹن پولیس کے کیپٹن رابرٹ سسیلو نے انتظامیہ اور پولیس کو مطلع کیا کہ اس کا 23 سالہ بیٹا الیگزینڈر سیسلو مسلمان ہو چکا ہے اس کا ذہنی توازن خراب ہے اس نے داڑھی رکھ لی ہے اور وہ عراق اور شام میں مسلط ہونے والے گروہ ’’داعش‘‘ سے متاثر ہوکر مشکوک سرگرمیوں میں ملوث ہے۔ اس سے پہلے وہ کسی بے گناہ کو نقصان پہنچائے اسے حراست میں لیا جائے۔ ایف بی آئی حکام کے مطابق الیگزینڈر سیسلو جس نے اپنا نام ’’ابوعلی الامریکی‘‘ رکھا ہے نے پریشر ککر بم بناکر میسا چوسٹس سے باہر ایک یونیورسٹی میں رکھنے کی منصوبہ بندی کررکھی تھی اس نے اپنے یہ عزائم ایک دوست کو بھی فون پر بتائے یہ ریکارڈنگ بھی ثبوت کا حصہ بنا لی گئی ہے اس کے علاوہ الیگزینڈر سیسلو کے ایسے میسجز بھی شامل ہیں جن میں اس نے امریکیوں کو غلیظ اور امریکہ کو شیطان ملک قرار دیا ہے۔