رکن قو می اسمبلی ایاز سومرو کے والد انتقال کرگئے، زرداری، بلاول کا اظہار تعزیت
لاڑکانہ (نامہ نگار) پاکستان پیپلز پارٹی کے ایم این اے محمد ایاز سومرو کے والد خدا بخش سومرو کراچی کے نجی ہسپتال میں 90 سال کی عمر میں انتقال کرگئے جن کی نماز جنازہ لاڑکانہ کے بختاور بھٹو پارک میں ادا کی گئی جس میں کمشنر لاڑکانہ غلام اکبر لغاری، ڈپٹی کمشنر جاوید علی جاگیرانی سمیت مختلف مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی جس کے بعد انہیں شہدادکوٹ لایا گیا اور آبائی قبرستان میں دفن کیا گیا جہاں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ علاوہ ازیں سابق صدر آصف علی زرداری، بلاول بھٹو زرداری اور دیگر رہنمائوں نے ایاز سومرو کے والد کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا ہے۔