بورے والا: رشتے کا تنازعہ پر بھانجے نے ماموں ، اسکے بیٹے کو قتل، بیٹی کو اغوا کرلیا
بوریوالا+ ساہوکا (نامہ نگار) رشتہ کے تنازع پر حقیقی بھانجے نے ماموں اور اُسکے بیٹے کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا جبکہ ایک ماموں زاد زخمی۔ واردات کے بعد ملزم ماموں کی بیٹی کو اغوا کرکے فرار ہو گیا۔ نواحی علاقہ موضع سلدیرا سے ملحقہ بستی بڈن شاہ میں گزشتہ روز صبح سویرے محنت کش نبی بخش اپنے اہل خانہ کے ہمراہ گھر پر موجود تھا کہ اچانک اُسکا بھانجا اللہ دتہ اپنے تین نامعلوم مسلح ساتھیوں کے ہمراہ وہاں آ گیا اور آتے ہی ماموں کی بیٹی نوید بی بی کو زبردستی اُٹھا کر لے جانے لگا۔ مداخلت پر ملزم اور اُسکے ساتھیوں نے اندھادھند فائرنگ کر دی جس سے نبی بخش اور اُسکا بیٹا نواز موقع پر جاں بحق جبکہ دوسرا بیٹا رمضان زخمی ہو گیا۔ ملزم اللہ دتہ اپنے ماموں کی بیٹی نوید بی بی سے شادی کرنا چاہتا تھا لیکن اُسکا ماموں اُسکی شادی کہیں اور کر رہا تھا واردات کے بعد فتح شاہ مقتولین کی نعشیں پوسٹمارٹم کے لیے پانچ گھنٹے بعد بھی تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال نہ لا سکی اور ملزمان کی تلاش میں دریائے ستلج کے علاقہ کالیا شاہ روانہ ہو گئی۔