• news

سندھ کے سرکاری‘ نیم سرکاری اداروں میں کرپشن کی تحقیقات کا دائرہ وسیع

کراچی (تنویر بیگ کرائم رپورٹر) کراچی سمیت سندھ بھر میں سرکاری و نیم سرکاری اداروں اور کارپوریشنوں میں کرپشن کی تحقیقات کا دائرہ وسیع کردیا گیا۔ واضح رہے کہ کے ڈی اے اور کے ایم سی سمیت بعض ا داروں میں کرپشن کے خلاف تحقیقات کا عمل پہلے سے ہی جاری ہے۔ تاہم اب تحقیقات کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے ہائوس بلڈنگ فنانس کارپوریشن‘ ایمپلائز اولڈ ایج بینفٹ انسٹی ٹیوشن‘ ملیر ڈویلپمنٹ اتھارٹی‘ بورڈ آف ریونیو‘ محکمہ جیل خانہ جات اورمحکمہ پولیس سمیت دیگر اداروں کو بھی شامل کرلیا گیا ہے اور ان اداروں میں مالی بے ضابطگیوں اور فراڈ کے علاوہ غیرقانونی بھرتیوں کے بارے میں بھی تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔ دوسری طرف غیر قانونی ذرائع سے رقوم کی بیرون ملک منتقلی کے خلاف بھی کارروائی کا آغاز کردیا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن