• news

چودھری اسلم قتل کیس: فضل اﷲ اور ڈرون حملے میں مارے گئے شاہد اﷲ کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری

کراچی (وقائع نگار) ایس پی چودھری اسلم قتل کیس میں عدالت نے ٹی ٹی پی کے فضل اللہ اور شاہد اللہ شاہد کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کر دیئے۔ کالعدم ٹی ٹی پی چھوڑ کر داعش جوائن کرنے والے شاہد اللہ شاہد افغانستان میں ڈرون حملے میں مارے جا چکے ہیں۔ انسداد دہشت گردی کی عدالت نے کالعدم تحریک طالبان کے فضل اللہ اور شاہد اللہ شاہد کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کئے۔ عدالت نے حکم دیا کہ ملزمان کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا جائے۔

ای پیپر-دی نیشن