• news

ملک بھر میں پولیو ٹیکہ مہم شروع کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(صباح نیوز)وفاقی حکومت نے رواں سال ملک بھر میں پولیو ٹیکہ مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایک سال عمر کے 61لاکھ بچوں کو پولیو ویکسین کے ٹیکے لگائے جائیں گے۔ پنجاب میں عید کے فوری بعد مہم شروع ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے رواں سال پولیو سے بچائو کے قطروں کے ساتھ ساتھ ٹیکوں کی مہم چلانے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔ملک بھر میں رواں سال 61 لاکھ بچوں کو پولیو ویکسین کے ٹیکے لگائے جائیں گے۔ پنجاب نے تیاریاں مکمل کرلیں۔ عید الفطرکے فوری بعدلاہور اور فیصل آباد سمیت صوبہ پنجاب کے تمام اضلاع میں 32 لاکھ بچوں کو پولیو ٹیکے لگائے جائیں گے۔ماہرین ان ٹیکوں کو بچوں کے مدافعتی نظام کیلئے انتہائی مفید قرار دیتے ہیں۔ دوسرے مرحلے میں سندھ، بلوچستان اور خیبرپی کے میں بھی پولیو ٹیکوں کی مہم شروع ہوگی۔ باقی تینوں صوبوں نے بھی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن