• news

انکوائری کمشن کی آئینی حیثیت سے متعلق درخواست کی سماعت 10 ستمبر تک ملتوی

لاہور (وقائع نگار خصوصی) ہائیکورٹ نے انتخابات 2013ء میں مبینہ دھاندلی کیلئے قائم انکوائری کمشن کی آئینی حیثیت سے متعلق کیس کی سماعت 10 ستمبر تک ملتوی کردی۔ جسٹس شاہد جمیل کی سربراہی میں دورکنی بنچ نے اے کے ڈوگر ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی جس میں موقف اختیارکیا گیاتھا کہ انتخابی دھاندلی کیلئے انکوائری کمشن الیکشن ٹربیونلز کی موجودگی میں قائم نہیں کیا جا سکتا۔ ہائیکورٹ کا سنگل بنچ کمشن سے متعلق درخواست خارج کرچکا ہے۔ درخواست گزار نے استدعا کی کہ سنگل بنچ کے فیصلے کو کالعدم قرار دیکر کمشن قائم کرنے کا اقدام کالعدم قرار دیا جائے۔

ای پیپر-دی نیشن