• news

پیر پگاڑا سے ارباب غلام رحیم کی ملاقات سندھ کی تازہ صورتحال پر مشورے

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) حروں کے روحانی پیشوا اور فنکشنل لیگ کے سربراہ پیر پگاڑا سے گزشتہ روز سابق وزیراعلیٰ سندھ ارباب غلام رحیم نے ملاقات کی جس میں دونوں رہنمائوں نے ملک خصوصاً صوبہ سندھ کی سیاسی صورتحال پر بات چیت کی۔ ملاقات میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق امور پر بھی غور کیا گیا اور سندھ میں رینجرز کی کارروائیوں کی تعریف اور آپریشن جاری رہنے کی حمایت کی گئی۔

ای پیپر-دی نیشن