• news

نیب کیسز سیاسی طور پر بنائے گئے، بغیر ثبوت قصوروار نہیں ٹھہرانا چاہئے: ایاز صادق

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ شیخ رشید کو اسمبلی کی تنخواہ ملتی رہے گی تاہم انہیں تقریر کی اجازت شیخ رشید کو اپنی باری پر ہی ملے گی۔ افطار ڈنر کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے انہوں نے کہا کہ میں صرف ایک آدمی کی خواہش پر نہیں چل سکتا، پرویز مشرف ایک ختم شدہ کہانی ہے، نیب میں کیسز سیاسی طور پر بنائے گئے۔ جب تک ثبوت نہیں ملتا کسی کو قصوروار نہیں ٹھہرانا چاہئے، شیخ رشید سابق صدر مشرف کے فرنٹ مین تھے۔

ای پیپر-دی نیشن