• news

طارق فاطمی کی سفیروں کو وزیراعظم کے دورہ روس سے متعلق بریفنگ

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے خارجہ امور طارق فاطمی نے وفاقی دارالحکومت میں متعین غیر ملکی سفارتکاروں کو وزیراعظم نواز شریف کے حالیہ دورہ روس اور وہاں ہونے والی ملاقاتوں کے بارے میں بریفنگ دی۔ سلامتی کونسل کے پانچوں مستقل ملکوں کے سفرائ، ارجنٹائن، رومانیہ، قازقستان، بنگلہ دیش، تھائی لینڈ اور مصر کے سفیروں کے علاوہ مختلف خطوں کی سفارتی ڈین بریفنگ میں شریک ہوئے۔ دفتر خارجہ کے مطابق طارق فاطمی نے سفیروں کو بتایا کہ پاکستان کو شنگھائی تعاون تنظیم کی مکمل رکنیت دینا ایک خوش آئند فیصلہ ہے۔ انہوں نے کانفرنس کی سائیڈ لائن پر ہونے والی وزیر اعظم کی دو طرفہ ملاقاتوں کے بارے میں بھی سفیروں کو بریفنگ دی۔ انہوں نے روس کے شہر اوفا مین ہی برکس راہنمائوں کے اجلاس میں وزیراعظم نواز شریف کی شرکت کی تفصیلات سے بھی انہیں آگاہ کیا۔

ای پیپر-دی نیشن