نصاب اور عدلیہ میں اُردو کا نفاذ، ہائیکورٹ نے وفاقی حکومت سے جواب طلب کرلیا
لاہور (وقائع نگار خصوصی) ہائیکورٹ نے اردو زبان کو نصاب اور عدلیہ میں رائج کرنے سے متعلق کیس کی سماعت میں وفاقی حکومت سے 18 اگست تک جواب طلب کر لیا ہے۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ قومی زبان اردو کو اس کا جائز مقام نہیں دیا جا رہا، کسی بھی قوم کی پہچان اس کی زبان سے ہوتی ہے۔