• news

متحدہ رہنما محمد انور کے پاسپورٹ کی کاپی منظرعام پر 4 مرتبہ بھارت، ایک دفعہ بنگلہ دیش کا ویزا لگوایا

لندن /اسلام آباد ( آئی این پی) متحدہ کے رہنماء و لندن رابطہ کمیٹی کے سابق رکن محمد انور کے پاسپورٹ کی کاپی منظر عام پر آگئی جس کے مطابق محمد انور نے اسی پاسپورٹ پر بھارت کے 4 اور بنگلہ دیش کا ایک ویزا لگوایا۔ محمد انور کے لندن پاسپورٹ کی کاپی کے مطابق پاسپورٹ نمبر 540454309 بائیس جنوری 2008ء کو جاری کیا گیا۔ پاسپورٹ پر 27 مئی 2008ء 7 جولائی 2009ء ، 8 دسمبر 2010ء اور 30 اگست 2011ء پر بھارتی ویزے لگے ، 30 جنوری 2012ء کو پاسپورٹ پر آخری بار بنگلہ دیش کا ویزہ لگوایا گیا۔ پاسپورٹ پر محمد انور کی تاریخ پیدائش یکم مئی 1950ء درج ہے۔

ای پیپر-دی نیشن