• news

’’الطاف حسین کا بیان قابل مذمت، غیر ملکی ایجنٹوں کیخلاف کارروائی کا وقت آ گیا‘‘

لاہور (خصوصی نامہ نگار) اہلسنت والجماعت کے سربراہ علامہ محمداحمدلدھیانوی نے کہاکہ الطاف حسین کی اشتعال انگیز تقریر پر وزیرداخلہ کاسخت ردعمل قابل تحسین ہے، بیرونی ایماء پر ملک میں دہشت گردی کرنے اورریاستی اداروں کے خلاف مسلسل دھمکی آمیز رویہ قابل مذمت ہے۔ اب وقت آگیا ہے کہ تمام غیرملکی ایجنٹوں ا ور کرپشن بدیانتی میں ملوث عناصرکے خلاف بھرپورکارروائی عمل میں لائی جائے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ بھارتی فنڈنگ کے ثابت ہوجانے کے بعد ابھی تک ایم کیو ایم پر پابندی کیوں نہیں لگائی گئی؟ الطاف حسین کی مسلسل ریاستی اداروں کو دھمکیاں دینا اور اس پر حکومت کی طرف سے خاموشی مایون کن تھی، گذشتہ روز وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان کا الطاف حسین کی تقریر پر ایکشن قابل تحسین عمل ہے۔

ای پیپر-دی نیشن