• news

بھلہ سٹاپ گلی تاج دین میں نکاسی آب کا مسئلہ

مکرمی! ہم اہالیان محلہ گلی بابا تاج دین والی 156/C نزد لقمان CNG بھلہ سٹاپ ملتان روڈ عرض گزار ہیں، کہ مین ملتان روڈ اونچا ہونے کی وجہ سے ہمارے تمام گھر سڑک سے تقریباً ایک فٹ سے زیادہ نیچے ہو چکے ہیں جس کی وجہ سے بارشوں کے دنوں میں ہمارے گھروں میں گندہ پانی داخل ہو جاتا ہے۔ کیونکہ گلی کے سوریج بند ہو جاتے ہیں۔ پانی گلی میں جمع ہو جاتا ہے۔ گندگی گلی میں تیرتی پھرتی ہے اور گھروں میں بھی داخل ہو جاتی ہے جس سے تعفن پھیل جاتا ہے جس سے بیماریاں پھیل جاتی ہیں۔ ڈینگی بخار کا بھی خطرہ رہتا ہے۔ گلی میں گندہ پانی کھڑا ہونی کی وجہ سے نمازی حضرات مسجد میں جا نہیں سکتے ہیں جس سے ہم سب پریشان ہیں علاوہ ازیں پینے کا پانی بھی نایاب ہو چکا ہے۔ پینے کے پانی کیلئے ہمیں باہر سے پانی لاکر زندگی گزارنا پڑتی ہے۔ فراہمی آب اور نکاسی آب کیلئے ہم حکومت سے گزارشت کرتے ہیں۔ ہم پر احسان فرما دیں اور ہمارے مسائل حل کردیں۔ (اہل محلہ و عبدالقیوم خاں گلی تاج دین بھلہ سٹاپ نزد لقمان CNG ملتان روڈ لاہور)

ڈاک ایڈیٹر

ڈاک ایڈیٹر

ای پیپر-دی نیشن