• news

عید نزدیک آتے ہی برائلر گوشت کے ریٹ آسمان پر‘ مزید 4 روپے کلو مہنگا

لاہور (کامرس رپورٹر) صوبائی دارلحکومت میں مقررہ نرخوں سے 10 تا 100 روپے کلو تک زائد فروخت کرتے رہے جبکہ ایک کلو برائلر مرغی کا گوشت 4 روپے کلو مہنگا اور فارمی انڈے 6 روپے درجن سستے ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کی مختلف مارکیٹوں میں گزشتہ روز ایک کلو آلو کچا چھلکا مقررہ سرکاری قیمت 26 کی بجائے 37، پیاز 37 کی بجائے 42، ٹماٹر 35 کی بجائے 60، لہسن دیسی 90 کی بجائے 120، ادرک سنگاپور 110 روپے کی بجائے 210 روپے، بینگن 17 روپے کی بجائے 27، پالک 20 کی بجائے 29، کھیرا 24 کی بجائے 35، کریلے 24 کی بجائے 38 روپے کلو، لیموں دیسی 102 کی بجائے 160، حلوہ کدو 17 روپے کی بجائے 26، پھلیاں باریک 53 کی بجائے 70 روپے کلو، بند گوبھی 40 کی بجائے50، پھول گوبھی 38 کی بجائے 57، سبز مرچ 33 کی بجائے 70، شملہ مرچ 51 کی بجائے 79 روپے کلو، اروی 48 کی بجائے 65، گھیا کدو 20 کی بجائے 29 روپے، گھیا توری 24 کی بجائے 36، مٹر 112 کی بجائے 155، مولی 9 روپے کی بجائے 15، بھنڈی 38 کی بجائے 50 روپے کلو، ٹینڈے دیسی27کی بجائے 50، پھلوں میں سیب وانا کی قیمت 85 کی بجائے 130، سیب سفید 108 کی بجائے 160، سیب کالا کولو پاکستانی 156 کی بجائے 240، کھجور عراقی 126 روپے کی بجائے 200 روپے کلو، آڑو 85 کی بجائے 130، آلوبخارہ 90 کی بجائے 130، آم سندھڑی 104 کی بجائے 120، کیلا اوّل 97 کی بجائے 140، کیلا دوم 66 روپے کی بجائے 100 روپے درجن، خربوزہ 42 کی بجائے 50، گرما 58 کی بجائے 69، ناشپاتی 74 کی بجائے 110، لیچی 206 روپے کی بجائے 245، آم چونسہ 102 کی بجائے 125، آم انوررٹول 111 روپے کی بجائے 130، انگور گولہ 126 روپے کی بجائے 200، انگور سندر خانی 221روپے کی بجائے 320، کھجور اصیل 110 روپے کی بجائے 200 اور کھجور ایرانی 164 کی بجائے240 جبکہ برائلر گوشت 246 روپے کلو جبکہ ایک درجن انڈے 80 روپے میں فروخت ہوئے۔

ای پیپر-دی نیشن