• news

پنجاب کے سرکاری اداروں میں کل سے 21 جولائی تک چھٹیوں کا اعلان

لاہور (سپیشل رپورٹر) حکومت پنجاب نے سرکاری اداروں میں عید کے موقع پر پانچ چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق عید کی چھٹیاں 17 جولائی بروز جمعہ سے 21 جولائی بروز منگل تک ہونگی۔ آن لائن کے مطابق کل سے تمام سرکاری ادارے بند رہیں گے جبکہ ان چھٹیوں میں سرکاری ہسپتال بھی بند رہیں گے تاہم ایمرجنسی وارڈز معمول کے مطابق کام جاری رکھیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن