• news

ڈیفنس اے کے قریب ایم این اے کی گاڑی سے پستول برآمد، لائسنس ختم ہوچکا تھا ’’مداخلت‘‘ پر پولیس حکام چپ

لاہور (نامہ نگار) تھانہ ڈیفنس اے کے علاقہ میں مسلم لیگ (ن) کے ایم این اے کی گاڑی سے پسٹل برآمد ہونے پر پولیس نے اُسے روک لیا۔ بعدازاں عوامی نمائندے کی دوسری گاڑی اسے چھڑا کر لے گئی۔ بتایا جاتا ہے کہ گزشتہ رات گئے تھانہ ڈیفنس اے پنجاب سوسائٹی کے قریب پولیس اہلکاروں نے ناکے پر ایک گاڑی کی تلاشی لی تو اس میں سے پسٹل برآمد ہوا جس کے لائسنس کی میعاد ختم ہوچکی تھی۔ اس دوران پولیس اہلکاروں سے بحث اور توں تکرار جاری تھی کہ مذکورہ ایم این اے کی ایک دوسری گاڑی آئی جس میں سوار شخص نے پولیس اہلکاروں سے کسی کی موبائل پر بات کرائی اور اسے چھڑا کر لے گئے۔ اس سلسلہ میں رابطہ کرنے پر ڈیفنس اے پولیس نے کچھ بھی بتانے سے معذرت کی اور فون بند کر دیا۔

ای پیپر-دی نیشن