چین فاٹا میں تعمیر نو، سماجی ترقی کیلئے ایک کروڑ ڈالر فراہم کریگا، معاہدہ پر دستخط
اسلام آباد (آئی این پی) چین اور پاکستان کے درمیان فاٹا کیلئے امداد کی فراہمی کے معاہدے پر دستخط ہو گئے، معاہدے کے تحت چین فاٹا میں تعمیر نو اور سماجی ترقی کیلئے ایک کروڑ ڈالر امداد دے گا۔ بدھ کو معاہدے پر سیکرٹری اقتصادی امور ڈویژن اور چینی سفیر نے دستخط کئے۔ معاہدہ چینی صدر کے دورہ پاکستان میں طے پانے والے معاہدوں کا تسلسل ہے۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ معاہدہ پاکستان ،چین اقتصادی تعاون کی شاندار مثال ہے۔