• news

بارکھان کی جیل سے قتل کا قیدی فرار، غفلت برتنے پر 3اہلکار گرفتار

کوئٹہ (اے این این) بلوچستان کے ضلع بارکھان کی سب جیل سے قتل کا قیدی فرار ہوگیا، پولیس نے ڈیوٹی پر تعینات 3 اہلکاروں کو گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس کے مطابق بلوچستان کے علاقے بارکھان کی سب جیل سے قتل کا قیدی شہبان ڈیوٹی پر تعینات اہلکاروں کو جل دے کر فرار ہو گیا۔ پولیس نے 3اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

ای پیپر-دی نیشن