امام صحافت مجید نظامی کی پہلی برسی ،مسجد نبوی میں دعائیں : مسجد نبوی میں ختم قرآن، وزیراعظم نواز شریف اور دیگر کی شرکت
طائف (ممتاز احمد بڈانی) مکہ مکرمہ حرم شریف اور مدینہ منورہ مسجد نبوی میں ختم قرآن ہوا۔ اس موقع پر دنیا بھر سے فرزندان اسلام نے بھرپور شرکت کی۔ حرم شریف میں شیخ عبدالرحمن السدیس نے ختم قرآن کی دعا کئی جس میں ہر طرف رقت آمیز مناظر نظر آرہے تھے۔ شیخ عبدالرحمن السدیس نے فلسطین، یمن، کشمیر، شام، عراق اور عالم اسلام کے لئے خصوصی دعا کرائی۔ اس موقع پر خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے علاوہ کئی اہم شخصیات موجود تھیں۔ وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے ختم قرآن کی دعائیہ تقریب میں مسجد نبوی مدینہ منورہ شرکت کی۔ ان کے ہمراہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار، کیپٹن صفدر، سفیر پاکستان منظورالحق کے علاوہ کئی اہم شخصیات موجود تھیں۔