• news

یونانی وزیراعظم کو یورو زون ڈیل پر بغاوت کا سامنا، پارلیمنٹ میں بحث، مظاہرے

ایتھنز (بی بی سی) یونان کے ارکان پارلیمان یورو زون کی جانب سے یونان کو دیے گئے 86 بلین یوروز کے بیل آؤٹ پیکج کی سخت شرائط پر بحث کر رہے ہیں۔ پارلیمان کے باہر بیل آؤٹ پیکج کی مخالفت کرنے والوں اور پولیس کے درمیان جھڑپیں ہوئی ہیں۔ مظاہرین نے پولیس پر پیٹرول بم پھینکے جبکہ پولیس نے ان پر اشک آور گیس پھینکی۔ یونان کی پارلیمان کے پاس بیل آؤٹ پیکج کی شرائط پر بحث کرنے کے لیے زیادہ وقت نہیں ہے۔ وزیراغطم ایلکسس تسیپراس کا کہنا ہے یورو زون کے ساتھ معاہدے کی شرائط کڑی ہیں، عوام کی خاطر دستخط کئے۔ ترجمان آئی ایم ایف نے کہا یورو زون نے قرض معاف کرنے کی مخالفت کی۔

ای پیپر-دی نیشن