جنوبی وزیرستان: عیدک سے نقل مکانی کرنیوالے 960 خاندانوں کی گھروں کو واپسی
اسلام آباد (اے پی پی) جنوبی وزیرستان کے علاقے عیدک سے عارضی طور پر نقل مکانی کرنے والے 960 خاندان اپنے گھروں کو واپس جا چکے ہیں۔ فاٹا ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے سرکاری ذرائع کے مطابق بنوں سے جنوبی وزیرستان کے علاقے عیدک کے عارضی طور پر نقل مکانی کرنے والے لوگوں کی واپسی کا سلسلہ جاری ہے۔