چین: حراست میں لئے گئے 20 سیاحوں میں سے 11 رہا
بیجنگ( صباح نیوز)برطانوی دفتر خارجہ اور جنوبی افریقہ کے ایک فلاحی ادارے کے مطابق چین میں گرفتار کئے گئے 20 غیرملکی سیاحوں میں 11 کو رہا کردیا گیا۔ جنوبی افریقہ کے فلاحی ادارے گفٹ آف دی گیورز فانڈیشن نے اپنے فیس بک صفحے پر بتایا کہ 10 جنوبی افریقی، نو برطانوی اور ایک بھارتی شہری کو چین کے علاقے اِنر منگولیا کے ایرڈوس ائیرپورٹ سے گزشتہ جمعے کو گرفتار کیا گیا۔حکام کے مطابق انہوں نے ہوٹل میں ایک کالعدم تنظیم کی پروپیگنڈا ویڈیو دیکھی تھی۔