• news

جاپانی فوج کے بیرون ملک کردار کا متنازعہ قانون منظور: اپوزیشن کا احتجاج، شدید نعرے بازی

ٹوکیو (بی بی سی) جاپان نے ایک متنازعہ قانون کی منظوری دی ہے جس کے تحت فوج کو بیرون ملک زیادہ موثر کردار ادا کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔ سکیورٹی کے اُمور کے اس قانون کی منظوری پارلیمنٹ کی کمیٹی نے دی۔ اس قانون کی منظوری میں جاپان کی وزیراعظم شینزو آبے کی جماعت نے اہم کردار ادا کرتے ہوئے اسے اپنی فتح قرار دیا ہے۔قانون کی منظوری کے دوران حزبِ اختلاف کی جماعتوں سے وابستہ سیاستدانوں نے احتجاج بھی کیا۔ کمیٹی میں قانون سازی کے دوران حزب اختلاف کے ارکان نے کھڑے ہو کر احتجاج کیا اور شدید نعرے بازی کی۔ انہوں نے کہا کہ وہ ’مسٹر آبے کی کو کبھی معاف نہیں کریں گے۔‘ متنازع قانون کی کمیٹی سے منظوری کے بعد قانون سازی کے لیے اسے ایوانِ زیریں میں پیش کیا جائے گا۔ جہاں اس پر ووٹنگ ہو گی۔ وزیراعظم کا کہنا ہے کہ فوج کا زیادہ موثر کردار، جاپان کو چین سمیت دیگر علاقائی خطرات سے نمٹنے میں مدد دے گا۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اس متنازع قانون سے جاپان اپنے جنگ عظیم کی بعد کے آئین کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن