یمن: غذا اور پانی کی قلت، ایک لاکھ 20 ہزار بچوں کی ہلاکت کا امکان
صنعاء / نیویارک (آن لائن/ نمائندہ خصوصی/ رائٹرز) یمن میں سعودی عرب نے حمایت یافتہ جنگجوئوں نے حوثی باغیوں سے جنوبی شہر عدن کی بندرگاہ اور مضافاتی ضلع مولا کا کنٹرول واپس لے لیا۔ عا لمی امدادی ادارے کا کہنا ہے کہ جنگ زدہ ملک یمن میں ایندھن کی قلت زیادہ اموات کا سبب بن سکتی ہے۔ جبکہ پانی اور خوراک کی سپلائی منقطع ہونے کے سبب ایک لاکھ بیس ہزاربچوں کو اسہال جیسی وبائی بیماری کے خطرات کا سامنا ہے ،انٹرنیشنل ایڈ ایجنسی نے اس بارے میں ایک انتباہی بیان میں کہا ہے ،متاثرین کو ادویا ت فراہم کی جا رہی ہیں۔