اسلام آباد: صدر ممنون نے پروٹوکول کے بغیر میٹرو بس کا سفر کیا‘ ٹکٹ خود ہی خریدا
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) صدر ممنون حسین نے پروٹوکول کے بغیر میٹرو بس پر سفر کیا۔ صدر نے خود ٹکٹ خریدا اور میٹرو بس میں سوار ہو گئے۔ صدر نے کہا کہ عوام کو عالمی معیار کی سفری سہولت پر خوشی ہے۔شہری صدر کو میٹرو بس میں دیکھ کر خوشگوار حیرت میں مبتلا ہو گئے۔ صدارتی ترجمان کے مطابق شہریوں نے صدر کا تالیاں بجا کر استقبال کیا۔ صدر مسافروں میں گھل مل گئے۔ شہریوں نے بس کے اوقات کار میں اضافے کا مطالبہ کیا۔ صدر نے شہریوں کو یقین دہانی کرائی کہ متعلقہ حکام کو ہدایت کریں گے۔ صدر کے ساتھ حنیف عباسی بھی تھے۔ صدر کو میٹرو بس پر بریفنگ دی گئی۔
صدر/ میٹرو بس