سکھیکی: عید کیلئے پیسے نہ ہونے پر دلبرداشتہ محنت کش نوجوان نے خودکشی کر لی
سکھیکی (نامہ نگار) عید کیلئے پیسے نہ ہونے پر محنت کش نوجوان نے زہریلی گولیاں کھا کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق سکھیکی کے محلہ حاجی پورہ کا 21 سالہ نوجوان قاسم علی محنت مزدوری کر کے گھر چلا رہا تھا کہ کچھ دنوں سے مزدوری نہ ملنے پر گھر کے حالات خراب ہونا شروع ہوگئے اور عید کے لئے پیسے نہ ہونے پر دلبرداشتہ قاسم نے مبینہ طور پر گندم میں رکھنے والی گولیا ں کھا لیں جسے تشویش ناک حالت میں قریبی ہسپتال پہنچایا گیا جہاں وہ اپنے خالق حقیقی سے جا ملا۔ متوفی کو مقامی قبرستان میں سپردخاک کر دیا گیا۔
خودکشی