• news

79 فیصد پاکستانیوں کو ہیلتھ انشورنس کی سہولت، 15 فیصد کو پھل میسر نہیں: سروے

اسلام آباد (سپیشل رپورٹ) رائے عامہ کا جائزہ لینے والے ادارے گیلپ پاکستان کے لئے گیلانی فاؤنڈیشن نے تازہ ترین سروے میں بتایا ہے کہ 15 فیصد پاکستانی سرے سے کسی قسم کا فروٹ نہیں کھاتے‘ 21 فیصد ہفتے میں سبزی کھاتے ہیں۔ 79 فیصد پاکستانیوں کو ہیلتھ انشورنس کی سہولت میسر نہیں‘ 65 فیصد پاکستانی شہریوں کا کہنا ہے کہ انہیں علاج کی سہولت حاصل کرنے میں کوئی مسئلہ درپیش نہیں ہوتا۔ سروے میں بتایا گیا ہے کہ 83 فیصد پاکستانی سگریٹ نہیں پیتے‘ 18 فیصد پاکستانی بیمار ہونے کی صورت میں سرکاری ہسپتالوں میں جاتے ہیں‘ 33 فیصد کی رائے میں علاج کے لئے ہسپتالوں میں طویل قطاریں علاج کے راستے میں رکاوٹ ہے۔

ای پیپر-دی نیشن