• news

بلدیاتی الیکشن‘ پنجاب کی فہرستوں میں 39 لاکھ 50 ہزار نئے ووٹوں کا اندراج

اسلام آباد (اے پی پی)الیکشن کمیشن پاکستان نے پنجاب اور سندھ میںآئندہ بلدیاتی انتخابات کیلئے انتخابی فہرستوں کی جانچ پڑتال کا عمل شروع کر دیا۔ اس سلسلے میں ای سی پی نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کیلئے انتظامات کی غرض سے 39 لاکھ 50 ہزار نئے کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈز انتخابی فہرستوں میں شامل کر دیئے جبکہ پنجاب میں وفات پانے یا نا اہل ہونے والے 1,36,530 ووٹروں کے شناختی کارڈ انتخابی فہرستوں سے خارج کر دیئے گئے۔ پنجاب اور سندھ میں بلدیاتی انتخابات شیڈول کے مطابق 20 ستمبر کو منعقد ہوں گے۔ الیکشن کمشن کا کہنا ہے کہ اس طرح سندھ میں بھی آئندہ بلدیاتی انتخابات کیلئے 13 لاکھ 50 ہزار نئے کمپوٹرائزڈ شناختی کارڈز انتخابی فہرستوں میں شامل جبکہ 21,782 شناختی کارڈ خارج کر دئیے گئے۔ پنجاب اور سندھ میں انتخابی فہرستوں میں رد وبدل کیلئے ’ڈسپلے پیریڈ‘ 21 جولائی سے 27 جولائی تک جاری رہے گا۔

ای پیپر-دی نیشن