طاہرالقادری عید کے بعد سیاسی مصروفیات کا آغاز کرینگے، کسی سے رابطہ نہیں کیا: ترجمان
لاہور (خصوصی نامہ نگار) عوامی تحریک کے ترجمان نے کہا ہے کہ ڈاکٹر طاہر القادری جب سے پاکستان آئے ہیں، اعتکاف بیٹھے ہوئے ہیں، تنظیمی امور میں مصروف ہیں اور سانحہ ماڈل ٹائون کے شہدا کے ورثاء اور انقلاب مارچ میں زخمی اور ا ۔سیر کارکنوں سے ملاقاتیں کر رہے ہیں۔ انکی مذہبی مصروفیات سب کے علم میں ہیں۔ ڈاکٹر طاہر القادری کی جانب سے کسی سے رابطہ نہیں کیا گیا اور کسی سے اختلاف نہیں ہے، ڈاکٹر طاہر القادری عید کے بعد ہی اپنی سیاسی مصروفیات کا آغاز کریں گے۔