• news

بھارتی جارحیت برداشت نہیں، رینجرز کے اختیارات میں سندھ اسمبلی سے فوری توسیع کرائی جائے: زرداری

دبئی (نمائندہ خصوصی) شریک چیئرمین پی پی آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ آپریشن ضرب عضب میں اعلیٰ فوجی قیادت کا کردار قابل ستائش ہے۔ سندھ اسمبلی سے آرٹیکل 147 کے تحت رینجرز کے اختیارات میں فوری توسیع کرائی جائے۔ دبئی میں افطار ڈنر سے خطاب کرتے انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج اور تمام سکیورٹی اداروں کے ساتھ ہیں پاکستان کو دہشت گردی کے ناسور سے چھٹکارا دلا کر دم لیں گے۔ اندرونی و بیرونی خطرات کا عسکری اور سول قیادت ملکر مقابلہ کرے گی۔ سرحدوں پر بھارتی جارحیت برداشت نہیں کی جائے گی۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں فوج کے ساتھ کندھا ملا کر کھڑے ہیں۔ افطار ڈنر میں بلاول بھٹو، رحمان ملک، مراد علی شاہ، شرجیل میمن، سہیل انور سیال، سردار چانڈیو اور دیگر رہنمائوں نے شرکت کی۔

ای پیپر-دی نیشن