• news

بھارت : شادی سے روکے جانے پر جوڑے کی تاج محل میں گلے کاٹ کر خودکشی کی کوشش

آگرہ (اے این این) بھارت میں یادگار محبت تصور کیے جانے والے تاریخی مقام تاج محل میں ایک پریمی جوڑے نے شادی سے روکے جانے پر عہد وفا کے معاہدے کے تحت اپنے گلے کاٹ کر خودکشی کی کوشش کی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق شبنم اور راجویر سنگھ ایک دوسرے سے شادی کرنا چاہتے ہیں تاہم مسلمان اور ہندو ہونے کی وجہ سے ان کے گھر والوں نے انہیں اجازت نہیں دی۔ پولیس کے مطابق اقدام خودکشی کے بعد شبنم اور راجویر کو خون میں لت پت حالت میں ہسپتال پہنچایا گیا جہاں انہیں طویل طبی امداد دی گئی اور اب ان کی حالت ٹھیک بتائی گئی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن