• news

نیب راولپنڈی کے وٹنس ہینڈلنگ سیل میں آتشزدگی، رینٹل پاور کیس سمیت اہم مقدمات کا ریکارڈ جل گیا: ذرائع، آگ لگی نہ ریکارڈ جلا: ترجمان نیب

راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ) چار ماہ قبل بننے والے نیب راولپنڈی کے وٹنس ہینڈلنگ سیل میں آگ لگ گئی۔ نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کے خلاف رینٹل پاور کیس کے گواہوں کا ریکارڈ جل گیا۔ اس کے علاوہ نیب کے زیر تفتیش کئی اہم کیسز کی گواہیوں کا ریکارڈ جل گیا تاہم آگ پر قابو پالیا گیا۔ ترجمان نیب نے کہا ہے کہ نیب راولپنڈی آفس میں کوئی آگ نہیں لگی۔ بعض چینلز پر چلنے والی خبریں بے بنیاد ہیں، نہ آگ لگی اور نہ ہی کوئی ریکارڈ ضائع ہوا۔

ای پیپر-دی نیشن