قومی کرکٹ ٹیم نے عید کولمبو میں منائی، پاکستانی ہائی کمشنر آج پارٹی دینگے: تیسرا ون ڈے میچ کل ہوگا
لاہور (سپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم سری لنکا کیخلاف تیسراورچوتھا ون ڈے کھیلنے کیلئے کولمبوپہنچ گئی۔قومی کرکٹ ٹیم پالی کیلے سے بذریعہ بس ساڑھے تین گھنٹے کا سفرکرکے کولمبوپہنچی۔قومی ٹیم اور مینجمنٹ نے جمعہ کولمبو میں ادا کیا۔ پاکستان اورسری لنکا کے درمیان تیسرا ون ڈے کل کولمبومیں کھیلا جائے گا۔میچ پاکستانی وقت کے مطابق دن دو بجے شروع ہوگا۔ گرین شرٹس آج عید کولمبو میں منائیں گے اور شام کے وقت تیسرے میچ کی تیاری کیلئے پریکٹس کریں گے، ٹریننگ کے دوران خامیوں کودورکرنے پرتوجہ دی جائے گی۔ آئی لینڈرزنے دوسرے ون ڈے میں پاکستان کودووکٹوں سے شکست دے کرسیریزایک ایک سے برابرکردی تھی۔کھلاڑیوں نے گزشتہ روز پریکٹس سیشن میں حصہ لیا۔شاہین اورآئی لینڈرزکے درمیان تیسرا ون ڈے اتواراورچوتھا بدھ کوکھیلا جائے گا۔ پاکستانی ہائی کمشنرنے آج عید ملن پارٹی کا اہتمام کیا ہے جس میں قومی ٹیم کے تمام کھلاڑی اورآفیشلزشرکت کریں گے۔