شالیمار تھیٹر عید پر معیاری ڈرامہ پیش کرے گا: ملک طارق محمود
لاہور (کلچرل رپورٹر) سٹیج ڈراموں کے پروڈیوسر ملک طارق محمود، عیدالفطر پر شالیمار تھیٹر میں سٹیج ڈرامہ ’’سوہنیو عید مبارک‘‘ پیش کریں گے۔ انہوں نے بتایا کہ عید کیلئے خصوصی سیٹ تیار کیا گیا ہے۔ جدید فائبر لائٹ سسٹم لگایا گیا ہے جو امریکہ سے منوایا گیا ہے۔ ڈرامہ معیاری ہو گا جس کے رائٹر اور ڈائریکٹر سرفراز وکی ہیں۔ ہمیشہ کوشش کی ہے کہ معیاری ڈرامے پیش کروں۔ عیدالفطر پر بھی معیاری ڈرامہ پیش کر رہا ہوں۔