• news

یونان میں بنک کھل گئے،لوگوں کو محدود رقم نکالنے کی اجازت

ایتھنز(اے این این) یورپی یونین کے ساتھ معاہدے کے بعد یونان میں تمام بینک کھل گئے،لوگوں کو محدود رقم نکالنے کی اجازت ہے جبکہ پیسے بیرون ملک منتقل کرنے پر پابندی برقرار رہے گی۔ یونان کو یورپی ممالک کی جانب سے بیل آؤٹ پیکیج ملنے اور معاہدے کے بعد پیر کو یونان کے تمام بینک 15 دن سے زائد وقت تک بند رہنے کے بعد پیر سے کھول دیئے گئے۔ لوگوں نے بڑی تعداد نے کاروباری سرگرمیوں میں حصہ لیا۔ دوسری جانب وزیراعظم تسیپراس نے اپنی کابینہ میں رد و بدل کی ہے اور رواں ہفتے پارلیمان میں اصلاحات کے خلاف ووٹ دینے والے کئی وزرا کو برطرف کر دیا ہے۔وزیر توانائی پناگیوٹس لافزانس کا شمار بھی ان باغی سیاستدانوں میں ہوتا ہے جنہیں تبدیل کیا گیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن